الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی تحلیل کردی

ہفتے کو کارکنوں کا دوبارہ اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں کراچی اور لندن میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی، الطاف حسین

ایسا نظام بنایا جائے گا جس میں 3 سال سے زائد عرصے تک کوئی عہدیدار برقرار نہیں رہے گا، الطاف حسین فوٹو: فائل

PESHAWAR:
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی تنظیمی کمیٹی کو تحلیل کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں کارکنوں اور ذمہ داروں سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ہفتے کو کارکنوں کا دوبارہ اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں کراچی اور لندن میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نظام بنایا جائے گا جس میں 3 سال سے زائد عرصے تک کوئی عہدیدار برقرار نہیں رہے گا۔ اس موقع پر الطاف حسین نے دلبرداشتہ ہوکر گھروں میں بیٹھ جانے والے سینیئر کارکنان سے بھی اپیل کی وہ قوم کے بہتر مستقبل کے لئے تنظیم میں واپس آجائیں۔


دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کو حماد صدیقی کی سربراہی میں قائم تنظیمی کمیٹی کے حوالے سے کارکنان کی جانب سے کچھ شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر الطاف حسین نے شواہد اکٹھے کرکے کمیٹی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ نائن زیرو پر ہونے والے آج کے اجلاس میں میڈیا نمائندوں کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔
Load Next Story