سدھو کی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت پر بھارت میں طوفان کھڑا ہوگیا
بھارتی میڈیا نے سدھو پر تنقید شروع کردی، کئی شہروں میں پتلے نذر آتش
وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے پر بھارت میں نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔
اسلام آباد میں ایک پُر وقار تقریب میں عمران خان نے ملک کے 22 ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا اس تقریب میں شرکت کے لیے ان کے قریبی دوست اور معروف بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی خصوصی طور پر بھارت سے آئے تھے۔
بھارتی اوپنر نوجوت سنگھ سدھو کو ملنے والی پذیرائی سے نالاں بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کردیا اور اپنے ہی کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لیا جب کہ انتہا پسند جماعتوں نے بھارت کے مختلف علاقوں میں مظاہرہ کیا اور سدھو کے پتلے بھی جلائے گئے۔
بھارتی پنجاب میں اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ نے شاہویت ملک نے سدھو کے دورہ پاکستان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوت سنگھ نے پاکستانی آرمی چیف سےگلے مل کر ملک و قوم سے غداری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سدھو موقع پرست سیاستدان ہیں جنہوں نے قوم کی بے توقیری کرتے ہوئے عزت و احترام کو داؤ پر لگادیا ہے سدھو اپنے اس ناقابل قبول عمل پر قوم سے معافی مانگیں۔
اے این آئی کی ایڈیٹرنیوز سمیتا پرکاش نے بھی دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ نوجوت سدھو حلف برداری کی تقریب میں جان بوجھ کر آزاد کشمیر کےصدر کے ساتھ بیٹھے، اب کس منہ سے ملک کے لوگوں کا جواب دوگے؟
نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان میں کافی پذیرائی ملی اور آج تقریب حلف برداری میں بھی انہیں مہمان کی حیثیت سے خصوصی اہمیت دی گئی اور اگلی صف میں بٹھایا گیا جہاں اُن کے ایک طرف آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان موجود تھے۔
یہ پڑھیں: نوجوت سنگھ سدھو جنرل قمر جاوید باجوہ کے گرویدہ ہوگئے
آرمی چیف قمر باجوہ نے نےنوجوت سنگھ سدھو کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور اس دوران آرمی چیف قمرجاوید باجوہ اور بھارتی اسٹار کرکٹر کے درمیان خوشگوار کلمات کا تبادلہ بھی ہوا۔