بلوچستان اسمبلی ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر قرارداد پیش کی گئی


ویب ڈیسک August 18, 2018
اجلاس ڈپٹی اسپیکربابرموسیٰ خیل کی زیرصدارت ہوا،فوٹو: فائل

ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کے رکن ملک سکندر ایڈووکیٹ نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ قرارداد مذمت پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جام کمال وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب

قبل ازیں نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم خلوص دل سے صوبے کے لیے کام کریں ہمیں محکموں کی کارکردگی کا جائزہ اور قانون سازی کو بہتر کرنا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم سی پیک کی بات کرتے ہیں مگر 5 سال میں 5 فنی ادارے قائم نہ کرسکے، بلوچستان کی معاشی صورتحال کے جائزے کے لیے ماہرین کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں