بگ باس سیزن 12 کے شرکاء کی فہرست منظر عام پر آگئی

سلمان خان کی میزبانی میں شروع ہونے والا شو 16 ستمبر سے شروع ہوگا۔

سلمان خان کی میزبانی میں شروع ہونے والا شو 16 ستمبر سے شروع ہوگا۔

بھارت کے متنازع شو بگ باس سیزن 12 میں شامل ہونے والے شرکاء کی فہرست منظر عام پر آگئی ہے۔

بھارت کے مشہور ریئلیٹی شو بگ باس کئی سالوں سے متنازع شو ہونے کی باوجود مقبول ترین شوسمجھا جاتا ہے جس کی بنیادی وجہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ہیں جو مسلسل اس شو کی میزبانی کرتے آ رہے ہیں اور اب 12ویں سیزن میں بھی سلو میاں ہی میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے تاہم اس بار شو کے اسکرپٹ میں ترمیم کرتے ہوئے عام عوام کے لئے بھی دروازے کھولے گئے ہیں۔



گزشتہ روز شو کا پرومو بھی جاری کیا گیا جس میں شامل ہونے والی مختلف جوڑیوں کو دکھایا گیا تاہم شو کے چاہنے والوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ سیزن 12 میں شامل ہونے والے شرکاء کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BmGOOWRg5eE/"]

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 ستمبر سے شروع ہونے والے 'بگ باس' کے 12 ویں سیزن کے لیے آڈیشن کے بعد بہت سے نام فائنل ہو چکے ہیں جس میں سے زیادہ تر شرکاء کا تعلق ٹیلی ویژن انڈسٹری سے ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BkfhucFhcEr/"]

بھارتی ڈرامہ سیریل 'سسرال سمر کا ' سے شہرت پانے والی دپیکا کاکڑ اور شعیب کی جوڑی پروگرام میں شامل ہیں۔


[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BkuLKpRhoAf/"]

گلمیت چوہدری اور دبینا بھی شو کا حصہ ہوں گے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bg0onxrB6kh/"]

کراتیکا بھی 'بگ باس 12' میں دکھائی دیں گی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BmDq6XyhBD5/"]

ریا سین کو بھی شو کے نئے فارمیٹ کے تحت شامل کیا گیا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BgBJs6EHP3a/"]

 
Load Next Story