عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر ڈٹ گئے
عثمان بزدار دیانت دار اور نئے پاکستان کے مقصد کو لے کر چلنے والے شخص ہیں، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے اپنے نامزد کردہ امیدوار عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے عثمان بزدار کو نامزد کرنے کے بعد یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ عثمان بزدار قتل و دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث ہیں تاہم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر ڈٹ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ 2 ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کی اور عثمان بزدار کو دیانت دار آدمی پایا، میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہوں، وہ ایک باوقار آدمی ہیں جو نئے پاکستان کے حوالے سے میرے نظریے اور ویژن کے ساتھ ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : عثمان بزدار قتل و دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث نکلے
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عثمان کا تعلق پنجاب کے پسماندہ ترین ڈی جی خان ڈویژن کے قبائلی علاقے سے ہے جہاں بجلی اور پانی تک دستیاب نہیں، انہیں پسماندہ علاقوں کے عوام کو درپیش مسائل کا بخوبی ادراک ہے اور بطور وزیر اعلیٰ ان علاقوں کی بہتری، تعمیر و ترقی کے لیے کام کریں گے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں پہلی بار ایسا وزیر اعلیٰ آئے گا جس کا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے اور جو جانتا ہو کہ عملی طور پر کیا کرنا چاہیے اسی لیے میں ہر لحاظ سے عثمان بزدار کے ساتھ ہوں۔