منوج باجپائی کی فلم ’گلی گلیاں‘ کا ٹریلر جاری

فلم ’گلی گلیاں‘ 7 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی


August 19, 2018
فلم ’گلی گلیاں‘ 7 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپائی کی پراسرار فلم 'گلی گلیاں' کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار منوج باجپائی کی پراسرار کہانی پر مبنی فلم 'گلی گلیاں' کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں فلم کی کہانی دیگر فلموں کے مقابلے میں بہت مختلف اور دلفریب دکھائی گئی ہے۔

ایک منٹ 55 سیکنڈ کے ٹریلر میں منوج باجپائی ایک بچے کو مشکل حالات سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ فلم کی کہانی میں اداکار کا بچے کے ساتھ تعلق اور بچے کو بچانے کے لئے منوج اپنی زندگی کو کیوں خطرہ میں ڈالتے ہیں ان تمام سوالوں کا جواب پراسرار ٹریلر میں واضح نہیں ہے۔


رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ ہدایتکار دپیش جین کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں پرانے دہلی کی تنگ گلیوں کو دکھایا گیا ہے جسے حقیقت سے قریب تر دکھانے کے لئے بہترین تکنیکی ماہرین اور آسکر ایوارڈز یافتہ ٹیم کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلم 'گلی گلیاں ' میں منوج باجپائی کے ہمراہ رنویر شورے ،نیرج کبی اور شہانی گوسوانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ فلم 7 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں