تمباکو کی پیداوار میں رواں سال 25 فیصد اضافے کا امکان

گزشتہ سال پیداوار7 کروڑ27 لاکھ کلوگرام تھی،رواں سال9کروڑ12لاکھ کلورہنے کی توقع ہے


خبر ایجنسی August 19, 2018
پیداوارملکی ضروریات سے زائد،اضافی تمباکو برآمد کرکے زرمبادلہ حاصل کیاجائے گا،پی ٹی بی۔ فوٹو: فائل

گزشتہ سال پاکستان میں تمباکو کی 7 کروڑ 27 لاکھ 80 ہزار کلو گرام سے زائد پیداوار حاصل ہوئی تھی جبکہ رواں سال 9 کروڑ 12 لاکھ 17 ہزارکلو گرام تمباکو کی پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے۔

رواں سال تمباکو کی 1 کروڑ 84لاکھ37 ہزار کلو گرام اضافی پیداوار حاصل ہو گی جو گزشتہ مالی سال کے دوران پیدا ہونے والے تمباکو سے 25 فیصد زائد ہوگی۔ رواں سال حاصل ہونے والی تمباکو کی پیداوار ملکی ضروریات سے بہت زائد ہے لہٰذا امسال زائد تمباکو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیاجاسکے گا۔

پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ رواںسال تمباکو کی بہترین پیداوار حاصل ہوئی ہے جس سے نہ صرف ملکی ضروریات اور مقامی صنعت کی طلب کو با آسانی پورا کیا جا سکے گا بلکہ اضافی پیداوار کو بیرون ملک ایکسپورٹ کرنے کیلیے بھی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اس کی بین الاقوامی منڈیوں میں فروخت کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرکے ملکی معیشت کو استحکام بخشا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |