کراچی پی آئی اے کی پرواز مسافروں کا سامان جدہ میں چھوڑ آئی

کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا احتجاج، نعرے بازی، سامان کے بغیر ایئرپورٹ سے جانے سے انکار


August 19, 2018
کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا احتجاج، نعرے بازی، سامان کے بغیر ایئرپورٹ سے جانے سے انکار (فوٹو: فائل)

پی آئی اے کی جدہ سے کراچی آنے والی پرواز اپنے مسافروں کا سامان لیے بغیر کراچی پہنچ گئی مشتعل مسافروں نے کراچی ایئرپورٹ پر احتجاج کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے عملے کی لاپروائی کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 762 جدہ سے کراچی آمد کے دوران عملے کی غفلت کے سبب اپنے مسافروں کا سامان جدہ میں ہی چھوڑ آئی جس پر مسافروں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مشتعل مسافروں نے ادارے کی اس لاپروائی پر پی آئی کے عملے سے تلخ کلامی بھی کی۔ مسافروں نے کراچی ایئرپورٹ پر احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی شروع کردی اور سامان لیے بغیر ایئرپورٹ سے باہر نکلنے سے انکار کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔