موبائل فون اسمگلنگ پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ لندن میں گرفتار

پی آئی اے ملازم لندن آنے والی پرواز سے 12 موبائل فونز لارہا تھا کہ بارڈر سیکیورٹی ایجنسی نے پکڑلیا


ویب ڈیسک August 19, 2018
پی آئی اے ملازم لندن آنے والی پرواز سے 12 موبائل فونز لارہا تھا کہ بارڈر سیکیورٹی ایجنسی نے پکڑلیا (فوٹو: فائل)

برطانیہ کی بارڈر سکیورٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ سے 12 موبائل فونز برآمد کرکے ملزم کو اپنی حراست میں لے لیا۔

ذرائع نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 لندن سے لاہور کے لیے روانہ ہورہی تھی کہ اس دوران برطانوی سیکیورٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے کیبن کریو شہباز کو حراست میں لے لیا۔ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اس کے پاس سے 12 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں جو کہ اس نے اسمگلنگ کی غرض سے پاکستان لانے کے لیے اپنے پاس رکھے ہوئے تھے۔

ترجمان پی آئی اے نے فلائٹ اسٹیورڈ کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیر حراست اسٹیورڈ برطانوی کسٹم حکام کی تحویل میں ہے، اگر فلائٹ اسٹیورڈ پر الزام ثابت ہوا تو سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، موبائل اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے کی صورت میں فلائٹ اسٹیورڈ کو ملازمت سے برخاست بھی کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔