عمران خان ’’پوری کلب‘‘ میں سنیل گاوسکر کے ساتھ شامل ہوتے ہوتے رہ گئے
عمران خان ریٹائرمنٹ کے چند سال بعد ملے تو سر پر بال کم ہورہے تھے، سابق بھارتی کپتان
عمران خان ''پوری کلب'' میں سنیل گاوسکر کے ساتھ شامل ہوتے ہوتے رہ گئے۔
ایک کالم میں سابق بھارتی کپتان نے لکھاکہ عمران خان ریٹائرمنٹ کے چند سال بعد ملے تو سر پر بال کم ہورہے تھے، میں نے کہا کہ ''پوری کلب'' میں خوش آمدید،انھوں نے پوچھا کہ یہ کیا ہے۔ میرا جواب تھا کہ سر پر بال کم ہوجائیں تو شکل پوری جیسی ہوجاتی ہے، اس سے قبل کہ سر پراٹھے جیسا ہوجائے ہمیں کچھ کرلینا چاہیے۔
گاوسکر نے کہاکہ اس وقت عمران خان مسکرائے اور بعد میں بالوں کے حوالے سے احتیاط کی،انھوں نے اس مسئلے کا حل تلاش کرلیا اور اب دیکھا جا سکتا ہے کہ سر پر خاصے بال موجود ہیں۔