موجودہ ارکان اسمبلی 2 مرتبہ صدر پاکستان منتخب کریں گے

صدر پاکستان کے انتخاب کیلیے رائے شماری صدرکے عہدے کی آئینی مدت پوری ہونے سے ایک ماہ پہلے منعقد ہوتی ہے۔


Numainda Express August 19, 2018
صدر پاکستان کے انتخاب کیلیے رائے شماری صدرکے عہدے کی آئینی مدت پوری ہونے سے ایک ماہ پہلے منعقد ہوتی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

2018 کے عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والی اسمبلیوں کو 2 مرتبہ صدر پاکستان کے انتخاب کا موقع ملے گا تاہم وہ سینیٹ انتخابات میں صرف ایک ہی مرتبہ ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے سینیٹرز کا انتخاب کریں گے۔

اراکین پارلیمنٹ و ممبران اسمبلی 4 ستمبر کو صدر پاکستان کے انتخاب کیلیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ موجودہ اسمبلیوں کی 12اگست2023 کو آئینی مدت پوری ہونے سے قبل ماہ اگست کے پہلے ہفتے میں موجودہ اراکین پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی ایک مرتبہ پھر صدر پاکستان کے انتخاب کیلیے اپنی رائے کا استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ صدر پاکستان کے انتخاب کیلیے رائے شماری صدرکے عہدے کی آئینی مدت پوری ہونے سے ایک ماہ پہلے منعقد ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں