امریکا ترکی کو جھکا نہیں سکتا رجب اردوان

معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے، ترکی

ترکی کے ساتھ امریکی پادری کا معاملہ آسانی کے ساتھ حل نہیں ہوگا، امریکی صدر ۔ فوٹو:فائل

TOKYO:
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکا ترکی کو جھکا نہیں سکتا۔

رجب طیب اردوان نے امریکی پابندیوں کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایک طرف ترکی کا اسٹرٹیجک پارٹنر ہے مگر ساتھ ہی وہ ترکی کو ہدف بھی بنا رہا ہے۔ بین الاقومی مالیاتی ادارے مْوڈیز اور ایس اینڈ پی نے ترکی کی مالیاتی ریٹنگ کم کر دی ہے۔ ایس اینڈ پی نے ایک بیان میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2019میں ترکی کساد بازاری کا شکار ہوجائے گا۔


ترکی نے اعلان کیا ہے کہ معاشی بحران پر قابو پانے کیلیے آئی ایم ایف کے سامنے نہیں جھکے گا، ترکی حکومتی اخراجات میں کمی پر اور بیرونی سرمایہ کاری پر توجہ دے گا۔

ترک وزیر خزانہ جو کہ ترک صدر کے داماد بھی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ بحران پر قابو پانے کیلیے حکومتی اخراجات میں کمی لائیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ امریکی پادری کا معاملہ آسانی کے ساتھ حل نہیں ہوگا، ترکی مسلسل امریکی غیض و غضب کو للکار رہا ہے۔
Load Next Story