’لبیک اللھم لبیک‘ مناسک حج شروع حجاج کرام منیٰ پہنچ گئے

آج کا دن اور رات منیٰ میں ہی قیام کریں گے، کل فجر کے بعد رکن اعظم وقوف عرفات کے لیے میدان عرفات پہنچیں گے۔


News Agencies August 19, 2018
حجاج کرام مکہ مکرمہ سے مناسک حج کی ادائیگی کے لیے منیٰ روانہ ہورہے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاکھوں حاجی رات منی پہنچ گئے جہاں آج کا دن اور رات بسر کریں گے۔

سعودی معرب میں مناسک حج شروع ہو گئے، لاکھوں حاجی رات منی پہنچ گئے جہاں آج کا دن اور رات بسر کریں گے، کل صبح نماز فجر کے بعد میدان عرفات روانہ ہو جائیں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں گے ، وہ مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے۔

ظہر اور عصر کی قصر نمازیں ایک ساتھ ادا کی جائیں گی، سورج غروب ہونے کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ قصر کے ساتھ ادا کریں گے۔

مزدلفہ میں رات قیام کے دوران حجاج رمی جمرات کے لیے کنکریاں چنیں گے اور نماز فجر ادا کریں گے پھرطلوع آفتاب کے بعد منی روانہ ہوجائیں گے، جہاں سب سے بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جائیں گی۔

رمی کے بعد حجاج جانور کی قربانی اورسر منڈوا کر یا بال کٹوا کر احرام کھول دیں گے۔اس کے بعد مکہ المکرمہ جا کر مسجد الحرام میں طواف زیارت اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کریں گے، بعدازاں حجاج کرام واپس منی آ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں