رنبیر کپوراسٹریٹ فائٹر کا رول نبھاتے ہوئے زخمی

رنبیر کپور پر قسمت کی دیوی مہربان ہوئی ہے ، اوپرتلے کئی فلمیں بھی سائن کرلی ہیں


Net News May 22, 2013
رنبیر کپور پر قسمت کی دیوی مہربان ہوئی ہے ، اوپرتلے کئی فلمیں بھی سائن کرلی ہیں. فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔

رنبیر کپور پر قسمت کی دیوی مہربان ہوئی ہے ، اوپرتلے کئی فلمیں بھی سائن کرلی ہیں ، ایک طرف ''یہ جوانی ہے دیوانی'' اور ''بے شرم ''کی پروموشن میں مصروف ہیں۔تو دوسری طرف انوراگ کی فلم ممبئی'' ویلوٹ ''کے لیے خود کوتیار کر رہے ہیں ،شوٹنگ کے دوران اسڑیٹ فائٹر کا رول نبھاتے ہوئے رنبیر کی کمر میں چوٹ لگ گئی ہے۔ فائٹ کے لیے کینیا کے مارشل آرٹس کے ماہر رنبیر کو تربیت دے رہے ہیں ،فلم میں رنبیر کے ساتھ انوشکا شرما سنگر کے روپ میں نظر آئیں گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں