ودیا اور عمران ہاشمی کی نئی فلم کے ٹائٹل سانگ کی وڈیو ریلیز

اس گیت کی وڈیو میں اداکارعمران ہاشمی اور اداکارہ ودیا بالن کو قرض داروں کے بیچ گھرے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔


Net News May 22, 2013
اس گیت کی وڈیو میں اداکارعمران ہاشمی اور اداکارہ ودیا بالن کو قرض داروں کے بیچ گھرے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ فوٹو فائل

بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن اور عمران ہاشمی کی نئی کامیڈی فلم ''گھن چکر ''کے ٹائٹل سانگ کی وڈیو ریلیز کردی گئی ہے ۔

شاعر امیتابھ بھٹہ چاریہ کے ''گھن چکر بابو ''بولوں پر مبنی گیت کو فلم کے میوزک ڈائریکٹر اور گلوکار امیت ترویدی نے خود اپنی آواز میں ریکارڈ کیا ہے ۔اس گیت کی وڈیو میں اداکارعمران ہاشمی اور اداکارہ ودیا بالن کو قرض داروں کے بیچ گھرے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ہدایت کار راج کمار گپتا کی اس فلم میں ودیا اور عمران ہاشمی کے ساتھ اداکار راجیش شرما اور نمت داس کو بھی اہم کردار میں دکھایا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں