شاہ رخ خان حوصلہ افزائی کرتے ہیں دیپکا پڈوکون

اداکار شاہ رخ خان نے انھیں فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ کے تشہیری دورے پر جانے سے نہیں روکا۔

اداکار شاہ رخ خان نے انھیں فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ کے تشہیری دورے پر جانے سے نہیں روکا۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ شاہ رخ حوصلہ افزائی کرنے والے اداکار ہیں۔


اداکار شاہ رخ خان نے انھیں فلم ''یہ جوانی ہے دیوانی'' کے تشہیری دورے پر جانے سے نہیں روکا۔ اداکارہ پڈوکون نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ میڈیا میں یہ خبریں سرگرم ہیں کہ اداکارہ شاہ رخ نے انھیں فلم کے تشہیری دورے پر جانے سے روک رکھا ہے۔ انھوں نے کہاکہ یہ محض میڈیا کی پھیلائی افواہیں ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں۔ شاہ رخ حوصلہ افزائی کرنے والے اداکار ہیں۔ وہ ان پر فخر کرتے ہیں، وہ ایسا کچھ کبھی نہیں کہہ سکتے۔ فلم ''یہ جوانی ہے دیوانی'' کے میکرز نے خود یہ دورہ ملتوی کیا ہے۔ اداکارہ نے فلم ''چنائی ایکسپریس'' کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ فلم کی کہانی اچھی ہے اور شاہ رخ کے ساتھ ہمیشہ کام کر کے مزا آتا ہے۔
Load Next Story