ریڈیو پاکستان کراچی پر انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے باعث ویرانی

ویسے تویہ معجزہ کم ہی پیش آتاہے کہ ریڈیو پاکستان فنکاروں کوکام کے لیے مدعوکرے, فنکار.

ویسے تویہ معجزہ کم ہی پیش آتاہے کہ ریڈیو پاکستان فنکاروں کوکام کے لیے مدعوکرے, فنکار. فوٹو: ایکسپریس/فائل

ریڈیو پاکستان کراچی انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے باعث ویرانی کی نظر ہوچکا ہے ماضی میں اس اسٹیشن نے پاکستان کوبے پناہ خوبصورت گیت اورڈرامے دیے جھنیں سننے والے آج بھی ان سے لطف لیتے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ریڈیوپاکستان کراچی جوکچھ عرصہ قبل اپنے مقامی فنکاروں کی لازوال گائیکی اورصداکاری کی بناپردنیابھرمیں ماناجاتاتھا اوراس کے فنکاروں کی گونج دنیابھرمیں سنی جاتی تھی آج مکمل خاموش ہوچکاہے۔ کراچی کے فنکاروں کاکہنا ہے کہ ریڈیوپاکستان کراچی میں فنکاروں کی کوئی حیثیت نہیں کراچی کے اسٹیشن سے کوئی قابل ذکر کام سامنے نہیں آرہا اگریہاں سے کوئی گیت غزل ریکارڈکروائی بھی جائے تووہ اتنی غیرمعیاری ہوتی ہے کہ کوئی معقول فنکاراسے ریکارڈ کرانے کوتیارنہیں ہوتا فنکاروں کاکہنا تھا کہ ویسے تویہ معجزہ کم ہی پیش آتاہے کہ ریڈیو پاکستان فنکاروں کوکام کے لیے مدعوکرے اوراگرکبھی غلطی سے سال دوسال بعدکسی کام کے لیے ہمیں ریڈیوسے دستک مل بھی جائے توسوائے دھکوں کے کچھ نہیں ملتا اس لیے ہم اب ریڈیوکوبھول چکے ہیں ۔

جب کہ ریڈیوپاکستان کراچی کے سازندوں کاکہنا ہے کہ ہم نے ریڈیوکاہردوردیکھاہے مگراتنابدترین وقت کبھی نہیں دیکھاانھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ ریڈیوپاکستان ہماراقومی اثاثہ ہے اورہماری دنیابھرمیں اس ادارے سے ہی شناخت ہے لہٰذا اس کی بحالی میں حکومت اپنا کردار ادا کرے اورایسے افراداس ادارے میںتعینات کیے جائیں جو ریڈیو پاکستان کی ترقی میں اپناکرداراداکریں ۔
Load Next Story