صوبے کے مفاد میں متحدہ کو ساتھ لے کر چلیں گے منظور وسان

منظور وسان نے کہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں پی پی کی شکست کی ایک وجہ دھاندلی بھی ہے۔


Numainda Express May 22, 2013
منظور وسان نے کہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں پی پی کی شکست کی ایک وجہ دھاندلی بھی ہے۔ فوٹو: فائل

سابق صوبائی وزیر داخلہ اور پی پی کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی منظور وسان نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی تنہا حکومت بنا سکتی ہے لیکن صوبے کے مفاد میں ایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

تاہم اندرون سندھ کی جماعتوں کے ساتھ اب مفاہمت کی پالیسی نہیں دہرائی جائے گی،سندھ میں حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کو شامل کرنے کی بات قبل از وقت ہے۔ وہ میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، اس موقع پر آزاد حیثیت میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے رحمت اﷲ ساند نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

متوقع وزیر اعلیٰ سے متعلق سوال کے جواب میں منظور وسان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو خواب دیکھا تھا اس میں سندھ کا وزیر اعلیٰ نوجوان دکھائی دیا جبکہ قائم علی شاہ بھی خود کو نوجوان ہی سمجھتے ہیں، جب وقت آئے گا تو سب کو پتہ چل جائے گا کہ سندھ کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی اور ڈیپلو پر مشتملاین اے ,229 230 اور اسی علاقے پر مشتمل پی ایس 62,63 پرپی پی کے امیدواروں کوبرتری حاصل ہے، بعض پولنگ اسٹیشنوںکو ارباب گروپ نے جلا دیا تھا، جس کی وجہ سے وہاںیکم جون کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔



منظور وسان نے کہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں پی پی کی شکست کی ایک وجہ دھاندلی بھی ہے، اعتراف ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت سے کچھ کوتاہیاں ہوئی ہیں، ہم گڈ گورننس، امن و امان اور میرٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔

سندھ میں آئندہ پیپلز پارٹی کی حکومت پوری توجہ گڈ گورننس، میرٹ اور امن و امان کے قیام پر مرکوز رکھے گی اور حوالے سے ہم سندھ کو مثالی صوبہ بنائینگے۔ انھوں نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر ہمارے کسی کارکن کو اغوا کیا گیا یا پھر کسی اور جھوٹے مقدمے میں ملوث کر کے ہراساںکیا گیا تو اس کی ذمے داری پیر صدر الدین شاہ راشدی پر عائد ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں