ٹنڈو آدم میں لوٹ مار کی وارداتیں مزاحمت پر باپ اور 2بیٹے زخمی

5مسلح افراد اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 8 تولے کے طلائی زیورات اور 3لاکھ روپے لے اڑے


Express News Desk May 22, 2013
مزاحمت پر محمد اسماعیل اور اسکے 2بیٹوں فاضل مگسی اور مشتاق مگسی کو کلاشنکوف کے بٹ مار کر شدید زحمی کر دیا۔ فوٹو: فائل

ٹنڈوآدم اور نواح میں لوٹ مار کی وارداتیں جاری، شہری پریشان۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم شہر کی حسن کالونی میں 5مسلح افراد محمد اسماعیل مگسی کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔

جبکہ مزاحمت پر محمد اسماعیل اور اسکے 2بیٹوں فاضل مگسی اور مشتاق مگسی کو کلاشنکوف کے بٹ مار کر شدید زحمی کر دیا، ملزمان 8 تولے کے طلائی زیورات 3لاکھ روپے نقد اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔



دوسرے واقعے میں بھٹ شاہ روڈ پر 2 مسلح افراد نے غلام قادر سے موٹرسائیکل چھین لی، علاوہ ازیں 5مسلح افراد نے ایک محنت کش سے 300 روپے چھین لیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں