میر پور بٹھورو میں گیسٹرو پھیل گیا متعدد افراد اسپتال داخل

آلودہ پانی پینے اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث گیسٹروکی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔


Nama Nigar May 22, 2013
آلودہ پانی پینے اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث گیسٹروکی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ فوٹو: فائل

میرپور بٹھورو میں شدید گرمی اور آلودہ پانی پینے کے باعث گیسٹرو کی وبا تیزی سے پھیل گئی۔

قیامت خیز گرمی اور بجلی کی غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی، چھوٹے بڑے قصبوں اور دیہات میں گیسٹرو تیزی سے پھیلنے لگا۔ متعدد افراد موذی مرض کا شکار ہیں جنھیں مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میرپور بٹھورو تحصیل کے مختلف شہروں جن میں دڑو ، بٹھورو، جھوک شریف، پنوں، جاتی چوک سمیت نواح میں شدید گرمی کی لہر۔



آلودہ پانی پینے اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث گیسٹروکی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث متعدد افراد جن میں بچے، بوڑھے، جوان اور عورتیں شامل ہیں، موذی مرض میں مبتلا ہو کر مختلف نجی اور سرکاری اسپتالوں میں داخل ہیں، سرکاری اسپتالوں میں علاج و معالجے اور ادویہ کی عدم فراہمی کے باعث گیسٹرو کے مریضنجی اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔

پوری تحصیل میں میں بٹھورو اسپتال سمیت رورل ہیلتھ سینٹروں اور بیسک ہیلتھ یونٹوں میں علاج معالجے کی مناسب سہولت میسر نہیں ، اس سلسلے میں جب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹھٹھہ ڈاکٹر ظہور احمد میمن سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ ہمارے پاس جتنی بھی ادویہ ہیں وہ اسپتالوں میں دے رہے ہیں باقی کیلیے حکومت سے رابطے میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں