ترقیاتی منصوبوں کیلیے اب تک14ارب 20 کروڑ روپے جاری
سوشل سیکٹر کے 543.7ارب روپے مالیت کے 665 ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 146.1 ارب روپے مختص کیے گئے۔
وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے ایک ماہ 10 دن کے دوران پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلیے 14ارب 20 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے۔
منصوبہ بندی کمیشن کی طرف سے گزشتہ روز جاری اعدادوشمار کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے مالی سال 2012-13 کیلیے پی ایس ڈی پی کے تحت 2924.8 ارب روپے کے 1074 ترقیاتی منصوبوں کیلیے 260 ارب روپے مختص کیے ہیں، اس کے علاوہ 100 ارب روپے غیر ملکی امداد سے حاصل ہوں گے، اس طرح پی ایس ڈی پی کی مد میں مجموعی طور پر 360 ارب روپے مختص کیے گئے۔
اعداوشمار کے مطابق منصوبہ بندی کمیشن نے 10اگست 2012 تک مجموعی طور پر 14 ارب 20کروڑ روپے جاری کیے، رواں مالی سال پی ایس ڈی پی کے تحت انفرااسٹرکچر سیکٹر کے 2340.4 ارب روپے مالیت کے 342 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 200.9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 7 ارب 70کروڑ روپے جاری کر دیے گئے۔
سوشل سیکٹر کے 543.7ارب روپے مالیت کے 665 ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 146.1 ارب روپے مختص کیے گئے جن میں سے 5.7 ارب روپے جاری کیے گئے، علاوہ ازیں وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت 67 متفرق ترقیاتی منصوبوں کے لیے 40.6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں تاہم متفرق منصوبوں کے لیے ابھی تک کوئی فنڈز جاری نہیں کیے گئے جبکہ ایرا کیلیے مختص کردہ 10 ارب روپے میں سے اب تک 8 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔