دھاندلی زدہ ایوان چلنے نہیں دیں گے حمزہ شہباز

آگے آگے رازکھلیں گے تو بہت کچھ سامنے آئے گا، حمزہ شہباز


ویب ڈیسک August 19, 2018
آگے آگے رازکھلیں گے تو بہت کچھ سامنے آئے گا، حمزہ شہباز۔ فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ماضی کی طرح ہارس ٹریڈنگ کی روایت دہرائی گئی تاہم دھاندلی زدہ ایوان چلنے نہیں دیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد امیدوار حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جمہوریت ہی کامیابی کی منزل ہے، آج ایوان میں حلف اس لئے لے رہے کہ جمہوریت کی گاڑی کو چلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدارقتل کے مقدمے میں ملوث ہیں جب کہ ماضی کی طرح ہارس ٹریڈنگ کی روایت دہرائی گئی تاہم دھاندلی زدہ ایوان چلنے نہیں دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پنجاب کا وزیراعلیٰ کون؟ فیصلہ آج ہوگا

حمزہ شہباز نے کہا کہ آگے آگے رازکھلیں گے تو بہت کچھ سامنے آئے گا جب کہ 30 دنوں میں پارلیمانی کمیشن بننا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ 90 فیصد فارم 45 پر دستخط نہیں ملے جب کہ اسپیکر کے انتخاب میں ہمارے 12 ووٹ اسپیکر کو پڑگئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں