لندن ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا اہلکار موبائل اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

کسٹم ڈیپارٹمنٹ لندن کی تحقیقاتی رپورٹ پر فلائٹ اسٹیورڈ کے خلاف کاروائی کریں گے، ترجمان پی آئی اے

کسٹم ڈیپارٹمنٹ لندن کی تحقیقاتی رپورٹ پر فلائٹ اسٹیورڈ کے خلاف کاروائی کریں گے، ترجمان پی آئی اے۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
ہیتھروایئرپورٹ پر لندن کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کو موبائل اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کو موبائل اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کو لندن کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے حراست میں لیا اور دوران تلاشی شہباز کے پاس سے 12 موبائل نکلے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی

پی آئی اے ملازم کی گرفتاری کے حوالے سے لندن کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے پی آئی اے کو آگاہ کردیا ہے جب کہ کسٹم انٹیلی جنس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم شہباز اس وقت برطانوی کسٹم حکام کی تحویل میں ہے، گرفتار ملازم کو آف لوڈ کرکے پرواز روانہ کی گئی ہے، کسٹم ڈیپارٹمنٹ لندن کی تحقیقاتی رپورٹ پر فلائٹ اسٹیورڈ کے خلاف کاروائی کریں گے۔
Load Next Story