سندھ کابینہ میں شامل 8 وزرا نے حلف اٹھا لیا

قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے نومنتخب وزرا سے حلف لیا۔


ویب ڈیسک August 19, 2018
قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے نومنتخب وزرا سے حلف لیا۔ فوٹو: اسکرین گریب

GILGIT: سندھ کابینہ میں شامل 8 وزرا اور 2 مشیروں کو قلمندان سونپ دیے گئے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کابینہ کے نومنتخب 8 وزرا نے حلف اٹھا لیا ہے، حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس میں ہوئی، قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے نومنتخب وزرا سے حلف لیا جن میں عذرا پیچوہو، سعید غنی، شہلا رضا، اسماعیل راہو، ہری رام، شبیر بجارانی، سید سردار شاہ اور مخدوم محبوب الزماں شامل ہیں۔ کابینہ میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور محمد بخش مہر کو مشیر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عذرا فضل پیچوہو کو صحت و بہبود آبادی، ہری رام کو اقلیتی امور ، سماجی بہبود اور جیل خانہ جات، اسماعیل راہو زراعت ، سپلائی اینڈ پرائس کنٹرول جب کہ شبیر بجارانی کومعدنی وسائل کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

اسی طرح مخدوم محبوب کو ریوینیو اور بحالی، سعید غنی بلدیا ت ، کچی آبادی ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی، سردار علی شاہ کو تعلیم ، ثقافت ، سیاحت ، نوادرات کا قلمدان سونپا گیا ہے جب کہ بیرسٹر مرتضی وہاب اور محمد بخش مہر کے مشیر برائے وزیر اعلی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بلاول ہاؤس کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں کابینہ اراکین اور قلمدانوں کو حتمی شکل دی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں