شری شانتھ نے حاصل شدہ رقم کو شاہانہ انداز سے اڑایا

پیسر کے ایک فکسڈ اوور سے بکیز نے بھی7 منٹ کے دوران ڈھائی کروڑ روپے کمالیے

نئی دہلی: عدالت میں پیشی کے موقع پر شری شانتھ کے چہرے پر ہوائیاں اُڑی ہوئی ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
شری شانتھ نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے حاصل شدہ رقم کو شاہانہ انداز سے اڑایا۔

دہلی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ15مئی کو وانکھیڈے میں میچ سے قبل ممبئی میں پیسر نے ایک دن میں ڈیزائنرکپڑوں کی خریداری پر ایک لاکھ 90 ہزار روپے خرچ کیے،انھوں نے اپنی گرل فرینڈ کیلیے 42 ہزار روپے کا قیمتی بلیک بیری موبائل فون بھی خریدا، یہ تمام ادائیگیاں نقد ہوئیں،اس کے اگلے روز انھیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ دوسری جانب شری شانتھ کے ایک فکسڈ اوور سے بکیز نے 7منٹ کے دوران ڈھائی کروڑ روپے کما لیے، اس کا انکشاف دہلی پولیس کمشنر نیرج کمار نے کیا۔




انھوں نے بتایا کہ9 مارچ کو موہالی میں راجستھان رائلز کے میچ پر کروڑوں روپے داؤ پر لگے، چندریش پٹیل جیسے بکیز راتوں رات امیر بن گئے، ہمارے پاس اس کا ثبوت بھی موجود ہے، انھوں نے کہا کہ شری شانتھ کو علم نہیں تھا کہ اجیت چنڈیلا اور انکیت چھاون بھی اسپاٹ فکسنگ کر رہے ہیں، ہمارے پاس ایک ریکارڈ شدہ گفتگو موجود ہے جس میں چنڈیلانے 15 مئی کے میچ سے اپنا حصہ طلب کیا، اس کا کہنا تھا کہ بکی کے ساتھ انکیت کو اسی نے ملوایا لہذا کمیشن ملنا چاہیے۔
Load Next Story