پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو صدر مملکت کا امیدوار نامزد کردیا

اعتزاز احسن کی حمایت کے لیے خورشید شاہ کو (ن) لیگ اور تمام اتحادیوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا


ویب ڈیسک August 19, 2018
ملک کے 13 ویں صدر کے لیے انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا، فوٹو : فائل

پاکستان پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کے لیے اعتزاز احسن کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے صدارتی انتخاب میں اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے معروف قانون دان اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے باہمی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : تحریک انصاف نے ڈاکٹرعارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کی حمایت کے لیے خورشید شاہ کو (ن) لیگ اور تمام اتحادیوں سے رابطوں کا ٹاسک بھی دیا ہے جس کے تحت خورشید شاہ، شیری رحمان اور قمرزمان کائرہ اتحادیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے صدارتی انتخاب کے لیے ڈاکٹر عارف علوی کو نامزد کیا گیا ہے۔ موجودہ صدر ممنون حسین کی مدت صدارت 8 ستمبر 2018 کو ختم ہوجائے گی اور ملک کے 13 ویں صدر کے لیے انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔