آئی پی ایل چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 48 رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

ناکام سائیڈ کو فیصلہ کن معرکے میں رسائی کے لیے قسمت آزمانے کا دوسرا موقع جمعے کو ملے گا۔

آئی پی ایل : چنئی سپر کنگز کے مائیک ہسی بیٹنگ کیلیے میدان میں داخل ہورہے ہیں، انھوں نے ناقابل شکست 86 رنز بناکر ٹیم کو فائنل میں پہنچادیا۔ فوٹو: بی سی سی آئی

KARACHI:
چنئی سپرکنگز نے ممبئی انڈینز کو 48 رنز سے ہراکر آئی پی ایل کے فائنل میں جگہ بنالی۔


آسٹریلوی اوپنر مائیک ہسی(86) اور سریش رائنا(82) نے ممبئی کے بولرز کی درگت بنا ڈالی، ناکام سائیڈ کو فیصلہ کن معرکے میں رسائی کے لیے قسمت آزمانے کا دوسرا موقع جمعے کو ملے گا۔تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میں دو مرتبہ کی سابق چیمپئن چنئی سپرکنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں محض ایک وکٹ پر192 رنز اسکور کیے، اوپنر مائیک ہسی اور مرلی وجے کے درمیان ابتدائی 44 گیندوں پر 52 رنز کی شراکت بنی، مرلی وجے 23 رنز بناکر پولارڈ کی گیند پر ڈیوائن اسمتھ کا کیچ بن گئے۔

اس کے بعد ہسی کو سریش رائنا کا ساتھ میسر آگیا تو140 رنز کی ناقابل شکست شراکت وجود میں آئی، دونوں نے بالترتیب 86 اور 82 کی اننگز کھیلیں، جواب میں ممبئی کی ٹیم 18.4 اوورز میں 144 رنز پر ہمت ہارگئی، ڈیوائن اسمتھ نے 68 کی طوفانی اننگز کھیلی، ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی پلیئروکٹ پر قیام نہیں کر پایا، ڈیوائن براوو اور رویندرا جڈیجا نے 3،3 جبکہ موہت شرما نے 2 وکٹیں لیں۔
Load Next Story