آسٹریلین فاسٹ بولرمچل جونسن کا دنیائے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اعلان

میں نے اپنے کیریئر کی آخری گیند کرادی اور آخری وکٹ بھی لے چکا، مچل جونسن

میری جسمانی حالت مجھے مزید کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی، مچل جونسن :فوٹو:فائل

BISHEK:
آسٹریلین لیفٹ آرم پیسر مچل جونسن نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔


آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل جونسن نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، پرتھ کے مقامی اخبار میں تحریر کردہ کالم میں انھوں نے کہا ہے کہ میرا کیریئر مکمل ہوگیا، میں نے اپنے کیریئر کی آخری گیند کرادی اور آخری وکٹ بھی لے چکا، آج میں کھیل کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آئندہ برس کے وسط تک عالمی ٹوئنٹی 20 لیگز میں حصہ لینا چاہتا تھا لیکن میری جسمانی حالت مجھے اس بات کی اجازت نہیں دے رہی۔

واضح رہے کہ نومبر 2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے بولر مچل جونسن نے دنیا بھر کی ٹوئنٹی 20 لیگز میں شرکت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا اور انہوں نے گزشتہ برس آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی تھی، تاہم اب انھوں نے میدان سے مکمل باہر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
Load Next Story