عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہوخورشید شاہ

اگر یہ نیا پاکستان ہے تو پھر اللہ اس پر رحم کرے، خورشید شاہ

امید نہیں تھی کہ عمران اتنی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے،خورشید شاہ، فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی قومی اسمبلی میں بطور وزیراعظم تقریر سے ایسا لگا کہ جیسے ان کی تربیت لالوپرساد نے کی ہو۔

نومنتخب وزراعظم عمران خان کی تقریر پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کی قومی اسمبلی میں پہلی تقریر سے بہت مایوسی ہوئی، عمران خان کی تقریر وزیراعظم کی تقریر نہیں تھی بلکہ نومنتخب وزیراعظم کی تقریر سے لگا کہ وہ بھاٹی چوک پر جلسہ کررہے ہیں، ہمیں امید نہیں تھی کہ عمران اتنی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔


یہ بھی پڑھیں: کسی ڈاکو یا چور کو این آر او نہیں ملے گا، نومنتخب وزیراعظم

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں دھمکیاں دیں اور کنٹینر کی ترغیب دی اگر یہ نیا پاکستان ہے تو پھر اللہ اس پر رحم کرے،عمران خان قائد اعظم کو اپنا آئیڈیل کہتے ہیں لیکن ان سے کچھ نہیں سیکھا،عمران خان کی تقریر سے لگا جیسے کہ ان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو۔
Load Next Story