فنڈز کے باجود محکمہ اوقاف کے ملازمین تنخواہوں سے محروم

صدر مملکت کے احکامات پر عملدرآمد اورتنخواہیں جلد ادا کی جائیں، ملازمین.


Staff Reporter May 22, 2013
صدر مملکت کے احکامات پر عملدرآمد اورتنخواہیں جلد ادا کی جائیں، ملازمین. فوٹو: اوقاف ڈیپارٹمنٹ

فنڈز کی دستیابی کے باوجود محکمہ اوقاف سندھ کے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔

صدر مملکت کی ہدایت کے باوجود ملازمین کوایس این ای کے مطابق تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں جس سے محکمے کے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، محکمہ اوقاف کے ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہیں جلد ادا کی جائیں اور صدر مملکت کے احکامات پر عملدرآمد کرایا جائے،ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف کے سیکڑوں ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہیں اب تک ادا نہیں کی گئیں۔



جبکہ محکمہ اوقاف کے پاس فنڈز گرانٹ کی شکل میں موجود ہیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث محکمہ اوقاف کے سیکڑوں ملازمین سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں، محکمہ اوقاف کے ملازمین نے کہا ہے کہ صدر مملکت اور سابق وزیراعلیٰ سندھ نے واضح احکامات جاری کیے تھے کہ محکمہ اوقاف کے ملازمین کی ایس این ای بناکر محکمہ فنانس میں پیش کی جائے اور ملازمین کی تنخواہوں کا ریکارڈ اے جی سندھ سے منسلک کیا جائے لیکن محکمہ اوقاف میں مخصوص مافیا نے ان احکامات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں اور یہ مافیا ملازمین کی تنخواہوں کیلیے حکومت سندھ سے گرانٹ کی شکل میں فنڈز حاصل کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔