فٹنس مسائل عامر اطلس ورلڈ اسکواش ایونٹ سے باہر

ٹرائلز میں دیگر7 پلیئرز نے رپورٹ کردی، باہمی میچز سے صلاحیتوں کو جانچا جائیگا


Sports Reporter May 22, 2013
ٹرائلز میں دیگر7 پلیئرز نے رپورٹ کردی، باہمی میچز سے صلاحیتوں کو جانچا جائیگا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ایشین اسکواش چیمپئن اور پاکستان نمبر ون کھلاڑی عامر اطلس فٹنس مسائل کی وجہ سے ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

9 جون سے فرانس میں ہونے والے ورلڈ ٹیم ایونٹ کیلیے ٹرائلز اسلام آباد میں شروع ہوگئے،فیڈریشن کی جانب سے طلب شدہ دیگر 7 کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی ہے۔ مصحف اسکواش کمپلیکس میں ٹرائلز کی غرض سے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں فرحان محبوب، ناصر اقبال، فرحان زمان، دانش اطلس، ثاقب، طیب اسلم اور منصور زمان شامل ہیں۔ قومی کوچ جمشید گل کی زیر نگرانی پلیئرز کو صبح اور شام کے سیشنز میں کھیل میں اعصاب کو کنٹرول میں رکھنے کے گُر سکھائے جارہے ہیں،اسی کے ساتھ میچز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔



پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکریٹری ونگ کمانڈر عبدالوہاب مروت کا کہنا ہے کہ عامر اطلس خان کے ڈاکٹر وقار احمد سے مشاورت کی گئی، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نمبر ون پلیئر فٹ نہیں ہیں،وہ ورلڈ چیمپئن شپ اورہانگ کانگ اوپن تک صحتیاب نہیں ہوسکیں گے ۔ فیڈریشن کے سیکریٹری نے کہا کہ میگا ایونٹ کیلیے 4 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ میرٹ کو ہر صورت یقینی بنانے کیلیے کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کے مابین لیگ میچز کا انعقاد کیا جارہا ہے، جوبھی معیار پر پورا اترا اسے منتخب کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں