وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

گورنر محمد خان اچکزئی نے وزیر اعلیٰ جام کمال سے ان کے عہدے کا حلف لیا


ویب ڈیسک August 19, 2018
گورنر محمد خان اچکزئی نے وزیر اعلیٰ جام کمال سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ فوٹو: اے پی پی

ISLAMABAD: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزرات اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی نے وزیراعلیٰ جام کمال خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیراعلیٰ علاؤالدین مری، آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی، چیف سیکریٹری سمیت نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جام کمال وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب

واضح رہے کہ وزارت اعلیٰ کے لیے جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی اورتحریک انصاف کےمتفقہ امیدوار تھے جو رائے شماری میں 39 ووٹ حاصل کرکے قائد ایوان منتخب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں