تیل کی سپلائی میں گھپلوں پر نیب خاموش ہےپشاور ہائیکورٹ

واپڈاکی جگہ چھوٹی کمپنیاں بننے کے بعد بجلی غائب ہوئی‘ ذمے دار صرف سیاستدان نہیں


Numainda Express May 22, 2013
واپڈاکی جگہ چھوٹی کمپنیاں بننے کے بعد بجلی غائب ہوئی‘ ذمے دار صرف سیاستدان نہیں. فوٹو: فائل

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد خان نے کہا ہے کہ بجلی بحران کی ذمہ داری صرف سیاستدانوں پر نہیں بلکہ اس کے پیچھے اصل ہاتھ بعض نااہل بیوروکریٹس کا ہے۔

جب سے واپڈاکی جگہ چھوٹی کمپنیاں بنی ہیں اس وقت سے بجلی کا بحران پیدا ہوا۔ ٹیسکو کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس میں چیف جسٹس نے کہا کہ تیل کی سپلائی میں بڑے پیمانے پرغبن ہورہاہے مگرنیب خاموش ہے۔عدالت پہلے ہی متعددکیسزمیں بجلی بحران کی تہہ تک پہنچنے کے حقائق کی ضرورت واضح کرچکی ہے۔



قوم بجلی بحران کیلیے تیاررہے، کنڈا کلچربھی بحران کا سب سے بڑاعنصرہے، ٹیسکوکے 50فیصد سے زائد ملازمین گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لے رہے ہیں جس کی روک تھام ضروری ہے۔ عدالت نے کمپنی کے اکائونٹس کے انجماد کیخلاف درخواست پر کمشنر ان لینڈ ریونیو سے جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں