دبئی مشرف کے حامی پاکستان آکر احتجاج میں حصہ لینگے

کارکنوں کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے، رکن سینٹرل ورکنگ کمیٹی.


Online May 22, 2013
کارکنوں کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے، رکن سینٹرل ورکنگ کمیٹی. فوٹو اے ایف پی

متحدہ عرب امارات میں مقیم آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے اپنے قائد پرویز مشرف کی مکمل حمایت کے لیے پاکستان واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں اے پی ایم ایل کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن تابش زیدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی اس وقت ورکروں کے لیے واپس پاکستان جاکر پرویزمشرف کی حمایت میں مظاہرے کرنے کی غرض سے حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے۔ بہت سے کارکن دبئی میں نوکریاں کررہے ہیں اور وہ صرف ایک یا 2دن کے لیے ہی وطن واپس جاسکتے ہیں۔



پرویز مشرف کے حق میں ملک کے بڑے شہروں میں مظاہرے کیے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ احتجاج کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا تاہم یہ مظاہرے رمضان المبارک سے قبل منعقد کیے جائیں گے۔ تابش زیدی نے کہا کہ پاکستان میں پرویز مشرف کے بہت سے حامی ہیں تاہم میڈیا انھیں سامنے نہیں لارہا ۔ ہم کوشش کریں گے کہ میڈیا پر زور ڈالیں کہ وہ اس ایشو کو سامنے لائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں