الطاف حسین کی انٹر پول کے ذریعے گرفتاری کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف بیان دیکرملک توڑنے کی سازش کی ہے, وکیل۔


May 22, 2013
الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف بیان دیکرملک توڑنے کی سازش کی ہے, وکیل۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائرکردی گئی۔

منگل کودرخواست گزار کے وکیل فیاض مہر کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی رٹ میں موقف اختیارکیا گیا کہ الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف بیان دیکرملک توڑنے کی سازش کی ہے۔ ایسا شخص کوئی سیاسی جماعت بنانے کا اہل نہیں لہذا ایم کیوایم پر پابندی لگاکرانٹر پول کے ذریعے الطاف حسین کی گرفتاری عمل میں لانے کاحکم دیا جائے تاکہ پاکستان میں ٹرائل کرکے الطاف حسین کو کیفرکردارتک پہنچایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |