ن لیگ کا دور حکومت 65 سال پر بھاری ہر فرد ایک لاکھ کا مقروض ہو گیا رپورٹ

اندرونی اور بیرونی قرضوں میں اضافہ کے نتیجہ میں پاکستان کر ہر فرد ایک لاکھ روپے سے زائدکامقروض ہے۔


APP August 20, 2018
اندرونی اور بیرونی قرضوں میں اضافہ کے نتیجہ میں پاکستان کر ہر فرد ایک لاکھ روپے سے زائدکامقروض ہے۔ فوٹو:فائل

MULTAN: پاکستان کے ذمہ 23 کھرب 140 ارب روپے کا قرض واجب الاداہے جبکہ قیام پاکستان سے لے کر 65 سال کے دوران اتنا قرضہ حاصل نہیں کیا گیا جتنا گزشتہ حکومت کے 5 سالہ دوراقتدارمیں حاصل کیاگیا ہے۔

عبدالوارث ساجد نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ 1990 سے لے کر 2015 ء کے دوران 988 سے زائد کمپنیوں اور افراد نے 4 کھرب30 ارب اور 6کرور روپے کے قرضے معاف کرائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاف کرائے گئے قرضوںکی رقم سے ملک میں غذائی قلت اور غربت میں نمایاں کمی لائی جاسکتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق قرضوں سے قومی معیشت کی ترقی،استحکام اورڈرائونا خواب ہے جوحقیقت میں بدلنے کی بجائے ملکی معیشت پربوجھ میں روزبروزاضافہ کرتا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں