انتخابی دھاندلیاں 10 جماعتی اتحاد کی اپیل پر اندرون سندھ میں ہڑتال
اندرون سندھ کئی یونیورسٹیوں میں امتحانات ملتوی کردیئے گئے تاہم کراچی اور حیدر آباد میں امتحانات معمول کے مطابق ہوئے۔
اندرون سندھ میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف 10 جماعتی اتحاد کی کال پر ہڑتال کی گئی۔
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ(ن)، جماعت اسلامی اور جے یو پی سمیت 10 جماعتی اتحاد کی کال پر سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال رہی، لاڑکانہ، خیرپور، سانگھڑ، میرپور خاص، تھرپارکر، ٹھری میر واہ، گھوٹکی، محراب پور، ٹھٹہ، سندھڑی، دادو، قمبر، شہداد پور ، نوشہرو فیروز اور دیگر علاقوں میں ہڑتال رہی ، کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی کم رہی تاہم کراچی، حیدرآباد، سکھر اور نوابشاہ میں ہڑتال کا اثر دیکھنے میں نہیں آیا۔ ہڑتال کے باعث اندرون سندھ کئی یونیورسٹیوں میں امتحانات ملتوی کردیئے گئے تاہم کراچی اور حیدر آباد میں امتحانات معمول کے مطابق ہوئے۔
ہڑتال کے دوران کئی علاقوں میں فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات بھی رونما ہوئے، کندھ کوٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا جبکہ ٹنڈو الہیار میں زبردستی دکانیں بند کرادی گئیں تاہم ان واقعات میں ملوث کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔