شیمرون اور شعیب ملک نے امریکا میں رنگ جمادیا
پاکستانی آل رائونڈر کی ففٹی، گیانا نے جمیکا تلاواز کو71رنز سے مات دے دی
لاہور:
شیمرون ہٹمائر اور شعیب ملک نے امریکا میں رنگ جمادیا۔
کاغذوں پر یہ جمیکا تلاواز کا ہوم میچ تھا مگر لائوڈ ہل میں ہوم فیلڈ ایڈوانٹیج گیانا ایمازون واریئرز کو ہی حاصل ہوا، اس کو سپورٹ کرنے کیلیے 4 ہزار سے زائد تماشائی وینیو میں موجود اور وہ تلاواز کا جینا دوبھر کیے ہوئے تھے، ان کی بھرپور سپورٹ سے اعتماد پانے والی مہمان ایمازون کی ٹیم نے 7 وکٹ پر 209 رنز بنائے، یہ اس گرائونڈ پر سی پی ایل کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے، اس سے قبل یہاں پر تلاواز کے ہی خلاف پرانی ٹیم سینٹ لوشیا زوکس نے 2016 میں 206 کا بڑا مجموعہ بنایا تھا۔
اس میں بڑا حصہ ہٹمائر کا تھا جن کو آخری بار اس وینیو پر کھیلے گئے اپنے میچ میں ایمازون نے بنچ پر بیٹھا تھا مگر اس بار یہاں پر میدان سنبھالنے کے بعد 21 سالہ ہٹمائر نے شعیب ملک کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو کامیابی کی راہ پر ڈالا، انھوں نے 49 بالز پر پورے 100 رنز بنائے جس میں 11 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، اس طرح وہ اس ٹورنامنٹ میں سنچری اسکور کرنے والے نہ صرف کم عمر ترین کرکٹر بنے بلکہ وہ امریکی سرزمین پر یہ کارنامہ انجام دینے والے بھی اس لیگ کے پہلے کھلاڑی بنے۔
شعیب ملک کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں انھوں نے 108 رنز جوڑے، انھیں تھامس نے پاول کی مدد سے قابو کیا، شعیب ملک کو سنتوکی کی گیند پر عماد وسیم نے ایکسٹرا کور پر کیچ کیا۔سنتوکی، آندرے رسل اور تھامس نے دودو وکٹیں لیں جبکہ عماد 3 اوورز میں 35 رنز دینے کے باوجود وکٹ سے محروم رہے۔
جواب میں 210 رنز ہدف کا تعاقب کرنے والی جمیکا تلاواز کی ٹیم جلد ہی راہ سے بھٹک گئی، جس کا نتیجہ 16.2 اوورز میں 138 رنز آل آئوٹ کی صورت میں نکلا، فلپس نے سب سے زیادہ 43 اور روس ٹیلر نے 30 رنز بنائے، عماد وسیم 14 رنز تک محدود رہے۔ گرین اور عمران طاہر نے دودو وکٹیں لیں۔