فنکار کو فلم ٹی وی کی کیٹیگری میں تقسیم کرنا درست نہیں سجل علی
بدقسمتی سے ہمارے ہاں جب ایک فنکارکسی ٹی وی ڈرامہ میں مقبول ہوجائے توپھراس کوٹی وی تک ہی محدود رہنے دیا جاتا ہے،اداکارہ
اداکارہ وماڈل سجل علی نے کہا ہے کہ سچے فنکارکوفلم اورٹی وی کی کیٹگری میں تقسیم کرنا درست نہیں ہے۔
''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے سجل علی نے کہاکہ میرے نزدیک شوبز میں حد بندی کوئی درست عمل نہیں ہے۔ ایک فنکارکوفنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔ بلاشبہ فلم ایک بڑا اورمقبول میڈیم ہے لیکن لوگوں کی بڑی تعداد ٹی وی ڈرامے دیکھتی اورانہی سے انٹرٹین ہوتی ہے۔ اس لیے اب وہ دورنہیں رہا جب ایک مقبول فنکارکسی ایک میڈیم تک خود کومحدود رکھ لے۔
سجل علی نے کہا کہ میں نے فیشن انڈسٹری میں بھی کام کیا اوراس کے ساتھ ٹی وی پرایکٹنگ کے علاوہ فلم میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔ تمام شعبوںکا اپنا مزاج اورلطف ہے۔ جوفنکاراپنے کام کودلچسپی کے ساتھ انجام دیتا ہے، وہی شائقین کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ ایک فنکارمیں اگرٹیلنٹ ہے تواس کوضرورموقع ملنا چاہیے۔
موجودہ فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سجل علی نے کہاکہ پاکستان میں بننے والی فلموںکوہم مکمل فلم تونہیں کہہ سکتے لیکن جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوکام کیا جارہا ہے اس سے ہماری فلم کے معیار میں بہتری دکھائی دی ہے۔