’ لبیک اللھم لبیک‘ حجاج رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کر رہے ہیں
امام مسجد نبویؐ شیخ حسن بن عبدالعزیز مسجد نمرہ میں خطبہ حج دے رہے ہیں
فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھرسے حجاز مقدس پہنچنے والے لاکھوں کلمہ گو آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کر رہے ہیں۔
عازمین حج رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات میں جمع ہوگئے ہیں۔ مسجد نبویؐ کے امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ خطبہ حج دے رہے ہیں۔ اس کے بعد عازمین نماز ظہر اور نماز عصر ایک ساتھ ادا کریں گے۔ عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا۔
[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/1850029591733102/"]
اس دوران حجاج کرام اﷲ رب العزت کے حضور گڑگڑا کر خصوصی دعائیں کریں گے، سورج غروب ہوتے ہی حجاج میدان عرفات سے نکلیں گے اور مزدلفہ پہنچیں گے اور مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔
حجاج مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے قیام کریں گے اور رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے۔ اگلے روز نماز فجر کی ادائیگی کے بعد وہ جمرات جائیں گے جہاں شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کے بعد بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور طواف زیارت کریں گے۔
رواں سال سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائیگی کے لیے خصوصی حج ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے جس سے عازمین حج کو طبی امداد سے لے کر راستوں کی معلومات حاصل کرنے کی بھی سہولت مہیا ہوگی، اسے وہ افراد بھی استعمال کرسکتے ہیں جنہیں عربی اور انگریزی زبان نہیں آتی۔