بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم پرمکینوں کا تشدد

ملزم فہیم نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور مچانے پر مکین جمع ہوگئے


Staff Reporter August 20, 2018
مکینوں کے تشدد سے فہیم زخمی ہوگیا، پولیس نے پہنچ کر ملزم کو تھانے منتقل کردیا۔ فوٹو:فائل

سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود خادم سولنگی گوٹھ میں کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش پر مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود خادم سولنگی گوٹھ میں گزشتہ روز ملزم فہیم ولد شوکت نے 5 سالہ بچی (خ) کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، بچی کے شور مچانے پر علاقہ مکین جمع ہوگئے اور ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور سخت جدوجہد کے بعد ملزم کو مشتعل افراد کے چنگل سے نکال کر تھانے منتقل کیا۔

ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے ہمایوں احمد نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی جسے علاقہ مکینوں نے ناکام بنادیا ،پولیس نے واقعے کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف درج کرلیا ہے ،بچی کا والد نعیم محنت کش اور علاقے کا ہی رہائشی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔