نئی حکومت ملکی معیشت کو استحکام دے گی بزنس کمیونٹی پر امید
پاکستان میں اب مثبت تبدیلوں کا سیزن شروع ہوگا، افتخارملک،ایس ایم منیر،غضنفربلور،کریم عزیزعاطف اکرام،عامروحید ودیگر
یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر دلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ بزنس کمیونٹی سے کیے گئے وعدے کے مطابق عمران خان بطور وزیراعظم اپنے پارٹی اپنے منشور کے مطابق ملکی معیشت کو مستحکم بنائیں گے۔
یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، چیئرمین افتخار علی ملک، سیکریٹری جنرل زبیرطفیل، مرکزی ترجمان گلزارفیروز، سینیٹر الیاس بلور، سینیٹر عبدالحسیب خان، عبدالسمیع خان، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، خالدتواب، میاں محمدادریس، ریاض الدین شیخ، ڈاکٹر نعمان بٹ، ا نجینئر داروخان، یو بی جی کینیڈا چیپٹر کے چیئرمین نوید بخاری، عبدالرئوف عالم، تنویراحمدشیخ، حنیف گوہر، نقی باڑی، ظفربختاوری، حاجی افضل، نوراحمدخان، ممتازشیخ، زبیرچھایا، شکیل ڈھینگڑا، آصف ترین، زاہد لطیف بٹ، زاہداللہ شنواری، حمیداخترچڈھا، زبیرملک، ناہیدمسعود، رضوانہ شاہد اور دیگر نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پاکستان کا 22واں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا میں موجود ہر پاکستانی ان کی کامیابی کیلیے دعاگو ہے، قوم کے لیے تاریخی دن ہے کیونکہ انہوں نے تبدیلی کیلیے تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا اور اب پاکستان میںمثبت تبدیلوں کا سیزن شروع ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یو بی جی رہنمائوں نے کہا کہ ملک کی تاجر و صنعت کار برادری توقع کرتی ہے کہ نومنتخب وزیراعظم عمران خان ملک کی تعمیر وترقی اور معیشت کی بہتری کے لیے وسیع البنیاد پالیسیاں تشکیل دیں گے، ملکی برآمدات میں اضافے کیلیے مثبت تبدیلیاں لائی جائیں گی اور ایکسپورٹرز کو ان کے ریفنڈز فوری ادا کیے جائیں گے۔
ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صرنے مبارکبا د پیش کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کی پہلی تقر یر کے حوالے سے جس میں انہوں نے اپنا اس عز م کا ارادہ کیا ہے کہ ہر صورت حال میں احتساب کے عمل کو جاری و ساری رکھیں گے اس کو تا جر برادری نے بالخصوص عوام الناس نے بھی بہت سراہا ہے۔ انہوں نے اْمید ظا ہر کی ہے کہ ان کی غیر معمولی با صلاحیت قیادت پاکستان کو معاشی بحران سے نکال کر کھڑا کر دے گی۔
بزنس مین گروپ کی قیادت اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے عمران خان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بطور 22ویں وزیراعظم حلف لینے پر دلی مبارکباد دی ہے۔
ایک بیان میں چیئرمین بزنس مین گروپ اور سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی، وائس چیئرمینز بی ایم جی و سابق صدور کے سی سی آئی طاہر خالق، زبیر موتی والا، ہارون فاروقی اور انجم نثار، کے سی سی آئی کے صدر مفسر عطا ملک ودیگرنے امید ظاہر کی کہ اب وزیر اعظم عمران خان ملک کو درپیش اقتصادی مسائل کو حل کرنے کو اولین ترجیح دیں گے خاص طور پر کراچی کے تاجروصنعتکار برادری کو طویل عرصے سے درپیش مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے۔
انہوں نے کراچی چیمبر کی جانب سے22 جولائی 2018 کو عمران خان کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے کے موقع پر ملاقات یاد دلاتے ہوئے کہاکہ بی ایم جی کی قیادت اور کے سی سی آئی عہدیداروں کو امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان تاجر برادری سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے خصوصاً کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے اور شہر قائد کے تاجروصنعتکار برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے وعدے کی پاسداری کریں گے۔
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) نے بطوروزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھانے پروزیر اعظم عمران خان اور ان کی جماعت تحریک انصاف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ آبادکے چیئرمین محمد عارف یوسف جیوا نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں معاشی بحران سے نمٹنا، سالانہ 10 لاکھ گھروں کی تعمیر، پاکستانی معیشت کو استحکام کی راہ پر گامزن کرنا نو منتخب سیاسی حکومت، وزیراعظم عمران خان اور متوقع وزیرخزانہ اسد عمر کے لیے ایک بڑا چیلنج اور امتحان ہے۔
اگر پی ٹی آئی کی حکومت 5 برسوں میں 20 سے 25 لاکھ گھر بھی تعمیر کرلے تو اس سے ملکی معیشت میں وسیع بہتری آجائے گی۔ لاکھوں گھروں کی تعمیر سے تعمیرات کی 70 ذیلی صنعتوں بھی ترقی ملے گی۔
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین رفیق سلیمان نے عمران خان کو پاکستان کے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی 22سالہ جدو جہد بالآخر رنگ لائی اور انہوں نے جمہوریت کے اس سفر میں بے مثال کامیابی حاصل کرلی ہے۔
رفیق سلیمان نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کو معاشی مسائل سمیت بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے اور ہمیں عمران خان سے امیدہے کہ وہ ان چیلنجز سے نمٹنے کیلیے بہتر حکمت عملی اپنائیں گے اور معاشی ماہرین اور قابل اعتماد تاجر برادری کو ساتھ لے کر ان مسائل کو حل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی تاجر برادری کو عمران خان سے بڑی امیدیں ہیں کہ وہ تاجر برادری اور صنعتکار برادری کے دیرینہ مسائل حل کرنے کا وعدہ نبھائیں گے۔
پاکستان وویونگ مل ایسوسی ایشن کے صدر اور سائٹ ایسوسی ایشن کے سابق وائس چیئرمین یوسف یعقوب پرنس نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد عمران خان نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں، ملک بھر کی کاروباری برادری الیکشن میںپی ٹی آئی کی کامیابی کو خوش آئند سمجھتی ہے اور اچھے وقت کے لیے پر امید ہے۔