پاکستان میں بجٹ کا صرف 448 فیصد ٹیکس ریونیو سے پورا کیاجاتا ہے تجزیہ کار

ماہرین معیشت کی مشاورت سے جامع پالیسی مرتب کرکے اقدامات کی ضرورت ہے۔

ماہرین معیشت کی مشاورت سے جامع پالیسی مرتب کرکے اقدامات کی ضرورت ہے۔ فوٹو : فائل

ملک میں بجٹ اخراجات کا صرف 44.8 فیصد حصہ ٹیکس محصولات سے پورا کیا جاتا ہے جبکہ بنگلہ دیش میں یہ شرح 64.1 فیصد اور بھارت میں 60.6 فیصد ہے۔

تجزیہ کاروں نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ بجٹ اخراجات کے 7.8 فیصد کے مساوی وصولیاں کرتا ہے جبکہ بھارت میں 10 فیصد اور پاکستان میں حکومتی اخراجات کو پورا کرنے کیلیے صرف 7.5 فیصد نان ٹیکس وصولیوں سے رقم حاصل کی جاتی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلیے بنگلہ دیش مجموعی بجٹ کے27.7 فیصد کے مساوی قرضہ حاصل کرتا ہے جبکہ بھارت میں یہ شرح 25.6 فیصد اور پاکستان میں 41.3 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ خسارے کو کم کرنے اور ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کیلیے نجی شعبے کے شراکت داروں اور ماہرین معیشت کی مشاورت سے جامع پالیسی مرتب کرکے اقدامات کی ضرورت ہے۔

 
Load Next Story