چینی وزیراعظم آج اسلام آباد پہنچیں گےپرجوش استقبال ہوگا

سول جوہری معاہدے پرپیشرفت کاامکان،12معاہدوں،ایم اویوزپردستخط ہونگے


APP/Numainda Express May 22, 2013
کل سینیٹ سے خطاب کرینگے،اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی انتظامات۔ فوٹو: اے پی پی

چینی وزیراعظم دوروزہ سرکاری دورے پرآج بدھ کواسلام آبادپہنچیں گے جن کے شانداراستقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

پاکستانی فضائی حدودمیںداخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے دوخصوصی طیارے چینی وزیراعظم کے طیارے کوحفاظتی حصار میں لیں گے۔ایئرپورٹ پرصدرآصف علی زرداری اورنگران وزیراعظم میرہزارخان کھوسو خوداستقبال کریں گے ۔چینی وزیر اعظم کل جمعرات کو سینٹ کے اجلاس سے خطاب اورمسلم لیگ(ن)کے صدر میاں نوازشریف سے ون ٹو ون ملاقات کرینگے۔وہ پاک چائینہ سنٹرکادورہ بھی کرینگے ۔یہ چینی وزیراعظم کا پاکستان کا پہلادورہ ہے ۔اسلام آبادپہنچنے پر انہیں اکیس توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا جائیگا ۔نجی ٹی وی کے مطابق چکلالہ ائیربیس پرصدرآصف زرداری اور نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو انکا استقبال کرینگے۔



استقبالیہ تقریب کے بعد چینی وزیراعظم کے دورہ اسلام آباد کے دوران بارہ ایم اویوز اور معاہدوں پر دستخط ہونگے ۔جن بارہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوںان میں گوادر گہرے پانیوںکی انٹرنیشنل پورٹ کوریلوے لائن کے ذریعے پاکستان کے قومی ریلوے سسٹم سے منسلک کرنیکامعاہدہ ،گوادر میں وسیع الجسامت جدید ترین وائیڈ باڈی دو منزلہ طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کی گنجائش کاانٹرنیشنل ایئر پورٹ کو تعمیر کرنا،گوادرپورٹ سے رتوڈیرو (سندھ) کو موٹروے کے ذریعے منسلک کرنا اقتصادی تعاون کامعاہدہ شامل ہیں ۔

ایک ٹی ی کے مطابق چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے موقع پرپاک چین سول جوہری تعاون کے معاہدے پربھی پیشرفت کاامکان ہے۔ادھرچینی وزیراعظم لی کیانگ نے دورہ پاکستان سے قبل اپنے ایک انٹرویومیں کہا ہے کہ نئی چینی حکومت پاکستان کیساتھ دوستانہ تعلقات کی پالیسی کی پیروی جاری رکھے گی۔ ان کے دوروزہ دورہ اسلام آبادکیلیے فول پروف سکیورٹی پلان جاری کردیاگیاہے جسکے تحت دوہزارپولیس افسران اوراہلکارتعینات کئے جائیں گے۔ہیلی کاپٹرزکے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جائیگی۔متعلقہ علاقوںمیں عام ٹریفک کے داخلہ پرپابندی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |