پیپلزپارٹی سندھ میں67 نشستیں لے کر پہلے نمبر پر

124حلقوں کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، متحدہ37 نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر ہے


APP May 22, 2013
124حلقوں کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، متحدہ37 نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سندھ اسمبلی کی130جنرل نشستوں میں سے ابتک124کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔

جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے پاس 65نشستیں ہیں جبکہ2آزاد ارکان ٹھٹھہ کے محمد علی ملکانی اور سید نبی شاہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعداب پیپلزپارٹی کے پاس سندھ اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد67ہو گئی جس کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ نشتسیں حاصل کرنے والی جماعت بن گئی ، ایم کیو ایم37نشستوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے ، ن لیگ کوسندھ اسمبلی میں 4نشستیں ملی ہیں ، اس میں نیشنل پیپلزپارٹی اور شیرازی گروپ کے تین تین ارکان ملاکر یہ تعداد10ہو جاتی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کے پاس ایک نشست ہے، تحریک انصاف کو پہلی مرتبہ سندھ سے3نشستیں ملی ہیں ، فنکشنل لیگ بھی7نشستیںحاصل کر کے بڑی جماعتوں میں شامل ہو گئی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں