مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کی روح پرورتقریب

نئے غلاف کی تیاری میں 670 کلوریشم ،120 کلوسونا اور 100 کلوچاندی استعمال ہوئی ہے


ویب ڈیسک August 20, 2018
غلاف کعبہ پر بیت اللہ کی حرمت کے ساتھ ساتھ حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ ہیں: فوٹو: فائل

حج کے موقع پرمکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کی روح پرورتقریب ہوئی۔

حج کے دوران مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرورتقریب ہوئی، پرانے غلاف کو اتارنے کے بعد خانہ کعبہ کو نئے غلاف سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔ نئے غلاف کعبہ کو حرم میں لانے کے اہتمام میں کسوہ فیکٹری کے اہلکار پیش پیش رہے جب کہ مکہ مکرمہ کے گورنر سمیت اہم سیاسی شخصیات تقریب کا حصہ بنیں۔

غلافِ کعبہ کی تیاری کے لیے 20 لاکھ ریال لاگت آئی اور200 افراد نے بیک وقت کام کیا۔ نئے غلاف کی تیاری میں 670 کلو ریشم ،120 کلوسونا اور 100 کلوچاندی استعمال ہوئی ہے۔ غلاف کعبہ پر بیت اللہ کی حرمت کے ساتھ ساتھ حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ ہیں۔

20 لاکھ ریال مالیت کا غلاف کعبہ کا رقبہ 658 مربع میٹر ہے جسے 47 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر حصہ 14 میٹر اور 95 سینٹی میٹرپرمشتمل ہے۔

واضح رہے کہ اتارے جانے والے غلاف کے حصوں کو غیر ملکی شخصیات کو ہدیہ کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں