عمران خان اپنے علاج پر اٹھنے والے اخراجات جیب سے ادا کریں گے

عمران نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے سے قبل تمام بل ادا کردینگے.

عمران نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے سے قبل تمام بل ادا کردینگے فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شوکت خانم اسپتال میں اپنے علاج پر اٹھنے والے اخراجات جیب سے ادا کرینگے۔


بتایا گیا ہے کہ اسپتال کے قواعد وضوابط انتہائی سخت ہیں، عمران نے اسپتال بننے کے بعد صرف ایک مرتبہ کسی مریض کی سفارش کی تھی جسے بورڈ نے مستردکر دیا۔ عمران نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے سے قبل تمام بل ادا کردینگے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے انھیں اخراجات ادا کرنے کی پیشکش کی لیکن عمران نے کہا کہ وہ اس کی استطاعت رکھتے ہیں اس لیے آپ لوگ یہ شوکت خانم کو عطیہ دیدیں۔

Recommended Stories

Load Next Story