
جدید طرز زندگی انسانی صحت میں بگاڑ کا سبب بن سکتی ہیں۔ پانی کے بجائے ٹیٹرا پیک میں تیار شدہ پھلوں کے جوس اور کولڈ ڈرنکس وغیرہ سے پیاس بجھانے کی کوشش نے انسانی صحت کو تباہ کر دیا ہے۔ رہی سہی کسر چاکلیٹس نے پوری کردی ہے۔
کولڈ ڈرنکس، فاسٹ فوڈز اور چاکلیٹس سے کیڑا لگنے اور دانتوں کے کٹاؤ کا عمل شروع ہو جانا عام سی بات ہے۔ تمام ہی ماہرین ان دانتوں کی مثالی صحت کو مذکورہ اشیاء سے دور رہنے سے مشروط قرار دیتے ہیں۔

تاہم سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ڈھائی ملین سال قبل کا انسان بھی دانتوں کی کیویٹی جیسی بیماریوں سے نبرد آزما تھا۔ آسٹریلیا سے دریافت ہونے والے ڈھائی ملین سال قبل کے انسانی ڈھانچے کے دانتوں میں کیویٹی، کٹاؤ اور کیڑے لگنے جیسی علامات واضح ہیں۔

سائنس دانوں کے اس انکشاف نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ فاسٹ فوڈز، کولڈ ڈرنکس اور پھلوں کے جوس کے دلدادہ اس تحقیق کو اپنے حق میں استعمال میں کر رہے ہیں تاہم طبی ماہرین اپنے سابق موقف پر قائم ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔