مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

حنیف عباسی کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے، جیل ذرائع


ویب ڈیسک August 20, 2018
حنیف عباسی کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے، جیل ذرائع :فوٹو:ایکسپریس نیوز/ اسنیپ شارٹ

ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی اڈیالہ جیل میں دل کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حنیف عباسی کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے اور انہیں دل کی شدید تکلیف کا سامنا ہے۔ اڈیالہ جیل حکام کے مطابق حنیف عباسی کو دل کی تکلیف ہوئی ہے اور انہیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے، حنیف عباسی جیل جانے سے قبل دل کے مرض میں مبتلا تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حنیف عباسی سانس کی تکلیف کا شکار

اس سے قبل بھی حنیف عباسی جیل میں بیمار ہوگئے تھے، انہیں پولن الرجی کا اٹیک ہوا تھا اور گلے میں ٹانسلز ہونے کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف تھی تاہم انہیں جیل میں ہی ڈاکٹرز نے طبی امداد فراہم کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے ایفی ڈرین کوٹا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا دی تھی جب کہ دیگر 7 ملزمان کو شک کی بنا پر بری کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں