خیبرپختونخوا کے سابق وزیرقانون ارشدعبداللہ 19 ساتھیوں سمیت گرفتار

ارشدعبد اللہ اور ان کے 19 ساتھیوں کےخلاف پولیس چوکی اتمانزئی پرحملہ کامقدمہ درج ہے۔


ویب ڈیسک May 22, 2013
ارشدعبد اللہ اور ان کے 19 ساتھیوں کےخلاف پولیس چوکی اتمانزئی پرحملہ کامقدمہ درج ہے۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

سابق وزیرقانون ارشدعبداللہ کو 19 ساتھیوں سمیت احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا گیا۔

سابق صوبائی وزیرقانون ارشدعبداللہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے پر ان کو 19 ساتھیوں سمیت احاطہ عدالت سے گرفتار گیا، ارشدعبد اللہ اور ان کے ساتھیوں کےخلاف پولیس چوکی اتمانزئی پرحملہ کامقدمہ درج ہے جس میں انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی، واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیرقانون نے ساتھیوں سمیت الیکشن مہم کے دوران گرفتارساتھی کوچھڑانے کےلئے پولیس چوکی پرحملہ کیا اور اہلکاروں پرتشدد کےبعد ساتھی کو اسلحہ سمیت چھڑا کرلے گئےتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں